الہلال ہاکی کلب وہاڑی نے انٹر ڈسٹرکٹ ملتان ڈویژن کلب ہاکی چیمپئن شپ جیت لی
وہاڑی ; ڈی ایچ اے وہاڑی کی کلب چیمپئن الہلال ہاکی کلب وہاڑی نے انٹر ڈسٹرکٹ ملتان ڈویژن کلب ہاکی چیمپئن شپ جیت کر ٹائٹل کا بھرپور دفاع کیا
فائنل میچ میں الہلال ہاکی کلب وہاڑی نے ڈی ایچ اے خانیوال کی چیمپئن کلب میانچنوں ہاکی کلب کو 4 کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
جبکہ میچ کے مہمانان اعزاز چوہدری ارشد یعقوب گجر ، چوہدری مظہر علی تھے اس موقع پر آرگنائزر سیکرٹری انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ ملتان ڈویژن و ممبر کانگریس پاکستان ہاکی فیڈریشن چوہدری طاہر شریف گجر ، ڈاکٹر فیض الحسن فیضی ، حاجی جاوید اقبال ، چوہدری محمد ادریس ، چوہدری عمر جٹ ، چوہدری حفیظ ، چوہدری عبدالجبار ،
شیخ روف احمد ، صدیق رحمانی ، غلام عباس چیئرمین ، زاہد گرامی ایڈووکیٹ ، چوہدری نزیر احمد گجر ، زبیر ڈوگر ، میاں عدنان ، ماسٹر بشیر احمد میلسی ، فاروق احمد ، ابوزر خانیوال ، سید ذوالفقار ، محمد بلال ملتان ،
ملک محمد اکبر ، انٹرنیشل سہیل منظور ، ساجد علی ، ماسٹر عبدالحکیم لودھراں بھی موجود تھے جبکہ امیپائرنگ کے فرائض جنرل سییکرٹری ڈی آیچ اے وہاڑی آصف اسلم ، صدر ڈی ایچ اے سید مظہر شاہ ، شہروز خان نے ادا کئے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کےویژن کے مطابق ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں لائیں
کھیلتا پنجاب میں جس طرح نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اس سے لگتا ہے ہمارے پاکستان کے جوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی میں ہاکی کو زندہ رکھنے میں الہلال ہاکی کلب اور چوہدری طاہر شریف گجر کا کردار ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا
چوہدری طاہر شریف نے اپنے گراونڈ سے پاکستان ہاکی کو بے شمار نام دئیے اب بھی ان کے گراونڈ میں کئی ایسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو پاکستان پاکی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پر عزم ہیں
اس موقع پر آرگنائزر انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ طاہر شریف گجر نے کہا کہ آج الہلال ہاکی کلب نے ڈویژن سطح پر ہونے والے فائنل میچ میں جیت کر اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا ہے
جس پر پوری ٹیم اقر منیجمنٹ کو مبارکباد انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید کی جانب سے الہلال ہاکی گراونڈ کو دئیے جانے والے فنڈز پر شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد ثاقب خورشید نے ہمیشہ کھیل کے میدانوں کو آباد رکھنے میں اپنا کردار نبھایا ہے
اس موقع پر مہمان خصوصی نے ونر ٹیم الہلال ہاکی کلب جبکہ رنر اپ میانچنوں ہاکی کلب کو ٹرافیاں دیں #