شاہ رکن عالم کلب نے چیف آف آرمی سٹاف ہاکی چیمئپن شپ جیت لی
دوسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ملتان ڈسٹرکٹ لیول 1 ہاکی چیمپئن شپ 25-2024ء میں شاہ رکن عالم کلب چیمپئن بن گئی۔نور بشارت کلب رنر اپ رہا۔
متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم پر کھیلے گئے ڈسٹرکٹ لیول 1 فائنل میچ میں شاہ رکن عالم ہاکی کلب کے 3 گول کے مقابلے میں نور بشارت کلب کوئی گول نہ کر سکی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور مہمان اعزاز جنرل منیجر میپکو چوہدری خالد محمود تھے۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر میاں ظفر اللہ بھٹی ٗ
ایس ای وہاڑی وسیم اختر ٗچیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد صفدر واہگہ ٗ سیکرٹری میپکو سپورٹس حیدر عثمان اٹھنگل ٗ ریجنل سپورٹس آفیسر میپکو رضیہ سلطانہ ٗ ڈائریکٹر پنجاب سپورٹس بورڈ لاہور رانا ندیم انجم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسرعدنان نعیم مہمان خاص تھے۔
بعد ازاں مہمانوں نے کامیاب ٹیموں۔ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔ مہمانوں کو بھی یادگاری سووینیئر پیش کیے گئے۔ دریں اثناء آرگنائزنگ سیکرٹری کامران شریف چوہدری نے بتایا کہ دوسرے چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ چار لیول پر مکمل کی جائیگی۔
دوسرے مرحلہ میں ڈویڑن لیول کے مقابلے نئے سال کے آغاز پر جنوری کے پہلے ہفتے میں کروائے جائیں گے۔