68ویں ڈی ایچ اے کراچی قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ
نیشنل بینک، کسٹم،ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان ایئر فورس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کراچی: 68ویں ڈی ایچ اے کراچی قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔ نیشنل بینک ، پاکستان کسٹم، ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان ایئر فورس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پہلے کوارٹر فائنل میچ میں نیشنل بینک نے پاک رینجرز کو 2-5 سے شکست دیدی۔ نیشنل بینک کی جانب سے دلبر اور عزیر نے دو دو گول سکور کئے جبکہ پاک رینجرز کی جانب سے عبداللہ اور فرحان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ مین آف دی میچ عزیر قرار پائے۔
دوسرے میچ میں پاکستان کسٹم نے پاکستان نیوی کو شوٹ آؤٹ کے زریعے 7-8 سے شکست دیدی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کا سکور تین تین گول سے برابر تھا۔ بعدازاں شوٹ آؤٹ کے زریعے پاکستان کسٹم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کسٹم کی جانب سے حمزہ،
بلال اسلم اور شاہزیب نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ نیوی کی جانب سے وسیم،شہیر اور سیف اللہ ںے ایک ایک گول سکور کیا۔مین آف دی میچ کسٹم کے اویس رشید قرار پائے ۔
جبکہ تیسرا کوارٹر فائنل ماڑی پیٹرولیم اور واپڈا کے مابین کھیلا گیا۔ کھیل کے مقررہ وقت تک میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ واپڈا کی جانب سے رانا وحید جبکہ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے علی مرتضیٰ نے گول سکور کیا
بعد ازاں پینلٹی شوٹ آؤٹ کے زریعے ماڑی پیٹرولیم نے واپڈا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔سڈن ڈیتھ شوٹ آؤٹ کے زریعے ماڑی پیٹرولیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔مین آف دی میچ کا کیش پرائز ماڑی پیٹرولیم کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق نے ہمدرد کے سی ای او مراد علی سےحاصل کیا۔
چوتھا کوارٹر فائنل پاکستان ایئر فورس اور پاک آرمی کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ سڈن ڈیتھ کے زریعے پاکستان ایئر فورس نے جیت لیا۔ مقررہ وقت تک میچ دو دو گول سے برابر رہا۔
پاکستان ایئر فورس کی جانب سے محسن اور شہباز نے ایک ایک گول سکور کیا۔۔ جبکہ پاک آرمی کی جانب سے عماد اور سیف اللہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ںعد ازاں سڈن ڈیتھ شوٹ کے زریعے پاکستان ایئر فورس نے میچ جیت لیا ۔
مین آف دی میچ کا ایوارڈ علی رضا نے معاز جی کے سی ای او ندیم احمد سے حاصل کیا۔
آج کے مہمان خصوصی نیلسن پینٹ کے سی ای او محمد سراج تھے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں ،پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اولمپین محمد آصف باجوہ بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انکی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورنامنٹ اولمپین قمر ابراہیم اولمپین انجم سعید، اولمپین کامران اشرف، انٹرنیشنل محمد علی،اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، عظمت پاشا ،اسلم نیازی سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔