ہاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اولمپیئن الیون اورانٹرنیشنل الیون کے مابین کھیلا گیا
نمائشی میچ اولمپین الیون نے 3-4 سے جیت لیا
میچ کے مہمان خصوصی پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں تھے۔ انکے ہمراہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اولمپین محمد آصف باجوہ بھی موجود تھے۔
عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں جاری 68ویں ڈی ایچ اے کراچی قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کے دوران اولمپیئن الیون اور انٹرنیشنل الیون کے مابین نمائشی میچ کھیلا گیا۔
جو کہ اولمپین الیون نے تین کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔دوران میچ ہاکی لیجنڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔اولمپین الیون کی جانب سے عارف بھوپالی اور عرفان سینئر نے دو دو گول سکور کئے۔
جبکہ انٹرنیشنل الیون کی جانب سے سرفراز ،بابر اورمجاہد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ میچ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عظمت پاشا تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز میں محمد عمر اور ایمل خان موجود تھے۔
مزکورہ میچ کو ایمپائرز منیر احمد اور شاہد پرویز نے سپروائز کیا۔میچ سے قبل مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔اس موقع پر شائقین ہاکی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔