پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : قاسم اکرم ، مبصرخان اور دانش عزیز کی سنچریاں۔
اسلام آباد ؛ 8 جنوری ؛ نواز گوھر
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ کے روز شروع ہوگیا۔ 9 ڈپارٹمنٹل ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے درمیان میچز کراچی کے مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جارہے ہیں۔
ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل نے پی ٹی وی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے5 وکٹوں پر 367 رنز بنائے تھے۔
قاسم اکرم نے 26 چوکوں کی مدد سے138 رنز اسکور کیے مبصر خان نے 100 رنز اسکور کیے۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 177 رنز کا اضافہ کیا۔ شاہ زیب خان نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں268 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عمار نے 75 رنز اسکور کیے۔ایاز تصور نے50 رنز کی اننگز کھیلی۔ ارشداللہ نے 51 اور شاہد عزیز نے 63 رنز دے کرچار چار وکٹیں حاصل کیں۔
کھیل ختم ہونے پر کے آر ایل نے بغیر کسی نقصان کے 3 رنز بنائے تھے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایشال ایسوسی ایٹ کی ٹیم ہائر ایجوکیشن کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 341 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
دانش عزیز نے 15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 121 رنز اسکور کیے۔ اذان اویس نے گیارہ چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے۔ محمد عزب نے 118 رنز دے کر5 نے وکٹیں حاصل کیں۔ ہائر ایجوکیشن نے کھیل ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 34 رنز بنائے تھے۔
ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے171 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔سردار حسن رضا نے84 رنز اسکور کیے۔
کاشف بھٹی نے35 اور محمد اسمعیل نے 51 رنز دے کر چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹیٹ بینک نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 78 رنز بنائے تھے۔ مشتاق کلہوڑو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔