چیمپئنز ٹرافی 2025 : آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 6 رکنی وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے 6 رکنی وفد میں براڈ کاسٹرز اور لاجسٹک کے نمائندے شامل ہیں۔
دورے کے دوران پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے وفد کو بریفنگ بھی دی۔
بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں 25 جنوری تک کام مکمل کرنا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی جو9مارچ تک جاری رہے گا.
چیمپئنز ٹرافی میں 8ممالک کے درمیان 15میچز کھیلے جائیں گے۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت،نیوزی لینڈ ،بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی جنوبی افریقا،آسٹریلیا،افغانستان اور انگلینڈ پر مشتمل ہے۔
افتتاحی میچ 19فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا،پاک بھارت میچ 23فروری کو دبئی میں ہوگا،پاکستان گروپ کا تیسرا میچ 27فروری کو راولپنڈی میں کھیلے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے میچ کراچی، لاہور،راولپنڈی اور دبئی میں ہوں گے،چمپئینز ٹرافی کے میچز کا انعقاد پارٹنر شپ فارمولا کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کےسیمی فائنل4اور5مارچ کو کھیلے جائیں گے، فائنل9مارچ کو ہوگا،آئی سی سی کے مطابق اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو فیصلہ کن معرکہ لاہور میں ہوگا۔