انٹر نیشنل مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ; پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ
انٹر نیشنل مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی:پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)
مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔لائنزاورسلطانز نے ایک ایک جبکہ اسپارٹنز نے اپنے دونوں میچز جیت لئے،بلاول اور ایان نے ہیٹ ٹرکس بنائیں۔
کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے ایرینا میں گزشتہ روز شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اسپارٹنز اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسپارٹنز نے علی حسنین کے گول کی بدولت گلیڈی ایٹرز کو 1-0سے شکست دے دی۔
دوسرے میچ میں لائنز نے ڈولفنز کو 3-1سے زیر کیا،فاتح ٹیم کی جانب سے تینوں گول بلاول نے بنائے اور ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ڈولفنز کا واحد گول عمر نے کیا۔تیسرے میچ میں سلطانز نے گلیڈی ایٹرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد4-2سے ہرایا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے ایان نے ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے تین گول داغے جبکہ علی غوری،سمیع اور عائشہ جونیئر نے ایک ایک گول کیا۔
چوتھے میچ میں اسپارٹنز نے ڈولفنز کو باری کے گول کی بدولت 1-0سے ہرا کر دن کی دوسری کامیابی سمیٹی۔