ویمنز پریمیئر لیگ : آر سی بی کی تین خوبصورت ترین کرکٹرز کون سی ہیں؟
ویمنز پریمیئر لیگ؛ آر سی بی کی تین خوبصورت ترین کرکٹرز کون سی ہیں؟
ویمنز پریمیئر لیگ 2025 کا آغاز 14 فروری سے بھارت میں شروع ہونے والا ہے جس میں خواتین کرکٹرز کی نامور کھلاڑی بھی حصہ لے رہی ہیں۔
رائل چیلنجرز بنگلور ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی جس کی قیادت اسمرتی مندھانا کر رہی ہیں۔ ایونٹ کی جہاں زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں وہیں خوبصورت خواتین کرکٹر کے چرچے بھی ہو رہے ہیں۔
چارلی ڈین ;
چارلی ڈین ; انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی آف اسپنر چارلی ڈین ویمنز پریمیئر لیگ میں اپنا ڈیبیو کریں گی۔ انہیں نیوزی لینڈ کی زخمی کھلاڑی سوفی ڈیوائن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
آف اسپنر چارلی ڈین کی بولنگ خاص طور پر مڈل اوورز میں سب سے زیادہ مؤثر رہتی ہے جبکہ کبھی کبھار ڈیتھ اوورز میں بھی کمال دکھا دیتی ہیں۔ انہوں نے ٹی20 میں 50 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔ چارلی ڈین مداحوں کے درمیان اپنی اچھی شکل کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔
اسمرتی مندھانا ;
اسمرتی مندھانا ; رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والی اسمرتی مندھانا ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کی فاتح کپتان ہیں۔ ویمنز پریمیئر لیگ کے 18 میچز کے دوران اسمرتی مندھانا نے 24.94 اوسط کے ساتھ 449 رنز بنا رکھے ہیں جن میں ان کی دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
اپنی شاندار بیٹنگ کے علاوہ، اسمرتی مندھانا نے اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور میدان سے باہر اچھے رویے کے باعث مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا رکھی ہے۔
ایلیس پیری ;
ایلیس پیری ; کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو ایلیس پیری کا خواتین کرکٹرز میں نام سب سے اوپر آتا ہے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر اپنی شاندار بیٹنگ اور بولنگ کی بدولت خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔
ویمنز پریمیئر لیگ کے 17 میچز کے دوران ایلیس پیری نے 54.54 اوسط اور 124.74 اسٹرائیک ریٹ سے 600 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 11 وکٹیں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔ ایلیس پیری کرکٹ اور فٹبال کپ دونوں کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔
گراؤنڈ میں اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ ایلیس پیری اپنے حسن کے اعتبار سے مداحوں میں کافی مشہور ہیں۔