چیمپئنز ٹرافی ٹور ‘پشاور یونیورسٹی میں تقریب رونمائی 6 فروری کو ہوگی‘
ٹرافی کو ارباب نیاز سٹیڈیم بھی لایا جائے گا
چیمپئنز ٹرافی ٹور ‘پشاور یونیورسٹی میں تقریب رونمائی 6 فروری کو ہوگی‘
ٹرافی کو ارباب نیاز سٹیڈیم بھی لایا جائے گا
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) چیمپئنز ٹرافی کا پشاور ٹور آج سے شروع ہورہا ہے‘پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ٹرافی آج پشاور پہنچ رہی ہے جبکہ اس کی باقاعدہ تقریب رونمائی کل چھ فروری کو صبح دس بجے پشاور یونیورسٹی میں کی جائے گی
جبکہ اس کے بعد دوپہر بارہ بجے ٹرافی کو ڈسپلے کے لئے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں رکھاجائے گا چیمئنز ٹرافی کا پشاور ٹور انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے کرکٹ کے مداحوں‘طلباءاور دیگر طبقات کے عوام کو اس کو دیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے
اس سلسلے میں پشاور میں تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں‘پشاور کے عوام دہائیوں سے انٹرنیشنل یا نیشنل میچ نہیں دیکھ پائے ہیں کیونکہ سٹیڈیم کی تعمیر کا سلسلہ کئی برس سے جاری ہے
اور اب جبکہ سٹیڈیم تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے ایسے میں چیمپئنز ٹرافی ٹور اور اس کے ساتھ اگر پی ایس ایل میچ ہوجاتا ہے تو اس سے پشاور کے عوام اپنے ہیروز کو دیکھ سکیں گے