انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں قومی کرکٹر محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے
جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو اسمتھ 3 درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر آگئے ہیں، سری لنکا کے کمیندو مینڈس 1 درجے ترقی کے ساتھ 6 نمبر پر موجود ہیں،
آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 6 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ رینکنگ کے مطابق بہترین باؤلرز کی فہرست میں پاکستان کے باؤلر نعمان علی 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے نیتھن لائن 2 درجے ترقی کے بعد 6 نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے نعمان علی ٹاپ 5 میں پہنچ گئے رینکنگ کے مطابق بہترین آل راؤنڈرز میں رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
ٹی 20 پلیئرز رینکنگ ; رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹر بابر اعظم 1 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر جبکہ محمد رضوان 1 درجے تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی 20 فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے ابھیشک شرما لمبی چھلانگ لگا کر 38 درجے ترقی کے بعد 2 نمبر پر آگئے ہیں۔
رینکنگ کے مطابق ٹی 20 فارمیٹ کے 10 بہترین باؤلرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 1 درجے ترقی کے بعد دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے ہیں،
انگلینڈ کے عادل رشید 1 درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، بھارت کے وارون چکرورتھی 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ بھارت کے روی بشنوئی 4 درجے ترقی کے بعد 6 نمبر پر آگئے ہیں۔
رینکنگ کے مطابق ٹی 20 فارمیٹ کے بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔