صائم ایوب کی کمی تو ہے کمبی نیشن بھی ڈسٹرب ہورہا ہے ; محمد رضوان
سہ فریقی سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوگی: محمد رضوان
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہ فریقی سیریز سے چیمپیئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوگی۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران محمد رضوان نے کہا کہ لاہور میں اوس کا عمل دخل ہوسکتا ہے، اس لیے 2 سپنرز کام نہیں آسکتے، صائم ایوب کی عدم موجودگی کی وجہ سے کمبی نیشن ڈسٹرب ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابرار احمد پہلی ترجیح ہے اس لیے دوسرے سپنرز کا نہیں سوچا، چیمپئنز ٹرافی کا سکواڈ سب کے سامنے ہے، لازمی نہیں ہے کہ اسکواڈ میں تبدیلی کریں، ابھی ایسی کوئی بات نہیں کہ تبدیلی کر رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، خوشدل شاہ کی حالیہ پرفارمنس اچھی رہی ہیں، کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔
محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ فخر زمان کو خود اپنی بیماری کا پتہ نہیں تھا، صائم ایوب کی کمی تو ہے کمبی نیشن بھی ڈسٹرب ہورہا ہے۔