کرکٹ

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : اسٹیٹ بینک نے ایشال ایسوس ایٹس کو 164 رنز سے ہرادیا

واپڈا نے پی ٹی وی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : اسٹیٹ بینک نے ایشال ایسوس ایٹس کو 164 رنز سے ہرادیا۔

واپڈا نے پی ٹی وی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی 10 فروری۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم اسٹیٹ بینک نے ایشال ایسوسی ایٹس کو 164 رنز سے شکست دے دی۔

واپڈا نے پی ٹی وی کو 3 وکٹوں سے ہرایا ۔ کے آر ایل اور غنی گلاس کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ایشال ایسوسی ایٹس کو اسٹیٹ بینک کے خلاف جیتنے کے لیے 362 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ عمر صدیق 47 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

محمد عباس نے 57 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ فواد عالم نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

راشد لطیف اکیڈمی گراؤنڈ میں واپڈا کو پی ٹی وی کے خلاف جیتنے کے لیے354 رنز کا ہدف ملا تھا۔ تیسرے دن اس نے 3 وکٹوں پر180 رنز بنائےتھے آج اس نے جیت کے لیے درکار مزید 174 رنز چار مزید وکٹیں گرنے کے بعد بنالیے۔ ۔

محمد عارف اپنے گزشتہ روز کے اسکور 101میں صرف 6 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ایاز تصور نے58 رنز ناٹ آؤٹ اور خالد عثمان نے 27 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔

فیصل اکرم نے تین وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے میچ میں9 وکٹیں حاصل کیں۔
کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کے آر ایل کو غنی گلاس کے خلاف جیتنے کے لیے 196 رنز کا ہدف ملا تھا کھیل ختم ہونے پر اس نے ایک وکٹ پر 31 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل غنی گلاس کی ٹیم دوسری اننگزمیں 288 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ محسن ریاض83 اور علی رزاق 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ساجد خان نے 103 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواد علی نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!