آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی
آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔
ون ڈے رینکنگ: ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے شبمن گل ایک درجہ بہتری کے بعددوسری پوزیشن پر آگئے جبکہ روہت شرما ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق فخرزمان بدستور 13 ویں اور رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 21 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
ون ڈے باؤرز کی رینکنگ میں راشدخان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔سری لنکا کےمہیش تھیکشانا ایک درجہ بہتری کےبعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔نیمیبیاکےبرنارڈ شولٹز کی دودرجے چھلانگ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔بھارت کے ابھیشک شرما کی دوسری اور فل سالٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔بابر اعظم کی ساتویں اور محمد رضوان 9 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ٹاپ ٹین باؤلرز میں پاکستان کا کوئی باؤلر شامل نہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں ہاردک پانڈیا کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ: ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈکے جو روٹ پہلے نمبر پر برقرارہیںَ ساؤتھ آفریقہ کے ٹیمبا باووما دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ دو درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے۔
پاکستان کے محمد رضوان کی رینکنگ میں دو درجے ترقی، 14 ویں نمبر پر آگئے۔بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 20ویں نمبر پر آگئے۔
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرارہے۔آسٹریلیا نیتھن لیون ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے نعمان علی ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے روندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔