باکسنگ

نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں آرمی کے باکسرز کی بالادستی، 10گولڈ میڈلز جیت لئے

مینز اور ویمنز میں پانچ پانچ گولڈ میڈلز پاکستان آرمی کے نام،واپڈا نے پانچ سلور میڈلزجیتے

نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں آرمی کے باکسرز کی بالادستی، 10گولڈ میڈلز جیت لئے

مینز اور ویمنز میں پانچ پانچ گولڈ میڈلز پاکستان آرمی کے نام،واپڈا نے پانچ سلور میڈلزجیتے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرمی کے مینز اور ویمنز باکسرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے پانچویں روز کھیلے گئے

تمام دس فائنلز میں اپنی بالادستی ثابت کرتے ہوئے10گولڈ میڈلز جیت لئے،آرمی نے مینز اور ویمنز کیٹیگری میں پانچ پانچ گولڈ میڈل حاصل کئے،پاکستان واپڈا کے باکسرز پانچ سلور میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے۔

فائیو کور ہیڈ کوارٹر آرمی کراچی کے زیر انتظام اور فٹنس اینڈ اسپورٹس ڈائرکٹوریٹ جی ایچ کیو،پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اشتراک سے جاری41ویں نیشنل ایلیٹ مینز اور پانچویں ویمنز نیشنل باکسنگ چیمپئن کے پانچویں روز10فائنلز کھیلے گئے،

جن میں پاکستان آرمی کے مینز اور ویمنز باکسرز نے کامیابی حاصل کی۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل ناصر اعجاز تنگ،سیکریٹری جنرل میچز عرفان یونس اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود نے بھی فائنلز کے دل چسپ مقابلے دیکھے۔ کے پی ٹی کے خوب صورت اور تاریخی اسپورٹس جمنازیم میں کھیلے گئے

خواتین کے 75کلوگرام کے فائنل میں آرمی کی افرا خرم نے واپڈا کی آرزو اشرف کو،48کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں آرمی کی ام البنین نے نیوی کی گوہر تاج کو،

54کلوگرام کے فائنل میں آرمی کی ملائکہ زاہد نے ایچ ای سی کی شہزادی سخی کو،65کلوگرام میں آرمی کی دعا زہر ہ نے آزاد جموں کشمیر کی کومل اخلاق کو اور70کے جی کے فائنل میں آرمی کی سارہ نے واپڈا کی اقرا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔

مردوں کے90پلس کے جی کے فائنل میں پاکستان آرمی کے محمد اظہر نے واپڈا کے ثنا اللہ کو شکست دے کرگولڈ میڈل جیتااور چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

90کلوگرام کے ٹائٹل میچ میں پاکستان آرمی کے عرفان خان نے واپڈا کے نعمت اللہ کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ 75کلوگرام کے فائنل میں آرمی کے سیف المنان نے ایچ ای سی کے جواد احمد کو پوائنٹس کی بنیاد پر ہرا کر گولڈ میڈل کا حصول یقینی بنایا۔

70کے جی مینز کے فائنل میں آرمی کے گل زیب نے نیوی کے تبارک الذی کو شکست دے کر گولڈ میڈل لیا جبکہ 60کلوگرام کے فائنل میں پاکستان آرمی کے ابراہیم نے پولیس کے نوید اشرف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔

چیمپئن شپ کے آخری باقی فائنلز آج کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر شام بجے شام اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!