ہاکی

ڈچ ہاکی کلب اور جرمن ہاکی کلب کی ٹیموں کےاعزاز میں استقبالیہ تقریب

نیدرلینڈ سفارتخانے کیجانب سے ڈچ ہاکی کلب اور جرمن ہاکی کلب کی ٹیموں کےاعزاز میں استقبالیہ تقریب

ڈچ ہاکی کلب اور جرمن ہاکی کلب کی ٹیموں کےاعزاز میں استقبالیہ تقریب

نیدرلینڈ سفارتخانے کیجانب سے ڈچ ہاکی کلب اور جرمن ہاکی کلب کی ٹیموں کےاعزاز میں استقبالیہ تقریب

نیدرلینڈ سفارتخانے کی جانب سے ڈچ ہاکی کلب اور جرمن ہاکی کلب کی ٹیموں کےاعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی۔
مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی تھے،

نیدر لینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریز نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا استقبال کیا، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ڈچ اور جرمن ہاکی کلب کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈچ اور جرمن کلبز کے کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ دیکھنے کی دعوت دی۔

نیدر لینڈ کی سفیر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو سپورٹس ڈپلومیسی پر خراج تحسین پیش کیا،سفیر نیدر لینڈ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے سپورٹس ڈپلومیسی کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں،

نیدرلینڈ سفارتخانے کے عملے اور ڈچ و جرمن کلبز کے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور ہم سب نیا سٹیڈیم دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔

سفیر نیدرلینڈنے کہا کہ قذافی سٹیڈیم ایک انتہائی خوبصورت سٹیڈیم بن گیا ہے،امید ہے کہ پاکستانی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائے گی، محسن نقوی کا بے حد شکریہ کہ وہ خاص طور پر ہماری دعوت پر اس تقریب میں آئے،کرکٹ کے ساتھ محسن نقوی کی ہاکی سے محبت دیکھ کر خوشی ہوئی ۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے،کرکٹ کے ساتھ ہاکی میِں بھی پاکستانی پرچم اونچا دیکھنا چاہتے ہیں ،میرے یہاں آنے کا مقصد اس بات کی یقین دہانی ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے،

ہمارے لیے فخر ہے کہ ایک پاکستانی فرید احمد ڈچ ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں خواجہ جنید ہاکی کے فروغ کے لیے اہم کردار اداکررہے ہیں ۔

چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی ہاکی کلبز کے پاکستان آنے کی خوشی ہے، ہاکی کو کھویا ہوا مقام دلانے کے لیے بھرپور سپورٹ کروں گا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز ہے،

دعا ہے کہ پاکستانی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر جیتے۔

سپیشل اولمپکس پاکستان کی چئیرپرسن رونق لاکھانی،المرا فاونڈیشن کی چیئرپرسن صوفیہ وڑایچ ،لاہور میں نیدرلینڈ کی اعزازی قونصل جنرل عاصمہ حامد ،پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی شرکت

یورپین ہاکی کے کوارڈنیٹر پرویز سندھیلہ، ڈائریکٹر سپورٹس ایچ ای سی جاوید میمن بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!