بیس بال
پاکستان ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ: پاکستان آرمی نے ٹائٹل جیت لیا
پاکستان ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ: پاک آرمی نے واپڈا کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
گوجرانوالہ: پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے منعقدہ 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا تاج پاک آرمی نے اپنے سر سجا لیا۔ فائنل میں پاک آرمی نے دفاعی چیمپئن واپڈا کو 2-15 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس سے قبل ہونے والے تیسری اور چوتھی پوزیشن کے مقابلوں میں ویمنز کیٹیگری میں ایچ ای سی نے پولیس کو 10-16 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ مینز کیٹیگری میں اسلام آباد نے ایچ ای سی کو 2-10 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔
مینز چیمپئن شپ کا فائنل معرکہ کل دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کے درمیان ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدِمقابل آئیں گی۔