کرکٹ
روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے 10ویں کھلاڑی بن گئے
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے 10 ویں کھلاڑی بن گئے۔
روہت شرما نے یہ سنگِ میل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبور کیا، بھارتی کپتان کی جانب سے یہ کارنامہ 261 اننگز میں انجام دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سچن ٹنڈولکر ، انضمام الحق ، سنتھ جے سوریا ، سارو گنگولی ، رکی پونٹنگ ، جیک کیلس ، کمار سنگاکارا ، مہیلا جے وردھنے اور ویرات کوہلی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس (222 میچز) ہے جبکہ روہت شرما یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔