کرکٹ

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : غنی گلاس نے اسٹیٹ بینک کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

کے آر ایل کے شرون سراج اور اویس ظفر کی سنچریاں

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : غنی گلاس نے اسٹیٹ بینک کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

کے آر ایل کے شرون سراج اور اویس ظفر کی سنچریاں

کراچی  ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے آٹھویں راؤنڈ کے تیسرے دن غنی گلاس نے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم اسٹیٹ بینک کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کے آر ایل کے شرون سراج اور اویس ظفر نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف سنچریاں اسکور کیں۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس کو جیتنے کے لیے 153 رنز کا ہدف ملا تھا ۔

دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر اس نے 3 وکٹوں پر 103 رنز بنائے تھے۔ آج اس نے جیت کے لیے درکار 50 رنز مزید دو وکٹیں گنواکر بنالیے۔ شرجیل خان 14 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 89 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کے آر ایل نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف دوسری اننگز 5 وکٹوں پر 335 رنز بناکر ڈکلیئر کردی ۔شرون سراج نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 103 رنز اسکور کیے۔

اویس ظفر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 103 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 162 رنز کا اضافہ کیا۔

ایشال ایسوسی ایٹس کو جیتنے کے لیے 490 رنز کا ہدف ملا ہے۔

کھیل ختم ہونے پر اس نے ایک وکٹ پر 23 رنز بنائے تھے۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن کی ٹیم واپڈا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں324 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

عبداللہ فضل94 اور عادل خان 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ خالد عثمان نے 73 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

واپڈا نے دوسری اننگز میں 5وکٹوں پر 213 رنز بنائے تھے۔ یحییٰ بن عبدالرحمن نے57 رنز اسکور کیے۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف دوسری اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبدالرحمن مزمل نے 82 رنز بنائے۔

پی ٹی وی کو جیتنے کے لیے255 رنز کا ہدف ملا ہے کھیل ختم ہونے پر اس نے 13 رنز بنائے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!