ہاکی کی بحالی کیلئے پاک بھارت روابط ضروری ہیں:طیب اکرام
ہاکی کی بحالی کیلئےپاک بھارت روابط ضروری ہیں:طیب اکرام
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے پاکستان اوربھارت میں ہاکی روابط بحالی کو ضروری قرار دے دیا۔ پاکستان اور جرمنی کی جونیئر ٹیموں کے درمیان فرینڈ شپ سیریز کے دوسرے میچ پر بطور مہمان خصوصی طیب اکرام کا کہنا تھا
کہ انڈیا اورپاکستان کی ہاکی کو اوپر لانا ایشیا اورورلڈ ہاکی کی بھی ضرورت ہے، انڈیا نے ورلڈ ہاکی میں اہم مقام حاصل کررکھاہے، اس کے ساتھ پاکستان ہاکی کو بھی کھویا ہوا مقام دوبارہ پانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی انڈیا اور پاکستان ہاکی فیدریشن کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، ہاکی انڈیا پاکستان میں ہاکی کی ترقی کے لیے کوششوں کو بہت زیادہ پرموٹ بھی کرتی ہے،
ایف آئی ایچ کی سطح پردونوں ملکوں کے درمیان مقابلے ہورہےہیں لیکن اب اس کےساتھ دونوں حکومتوں کو بھی میچز کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
طیب اکرام کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں کامیاب ایونٹس سے پوری دنیا میں بہت مثبت پیغام گیاہے، ہم نے اس سے پہلے بھی پاکستان کو اولمپک کوالیفائرایونٹ دیا تھا،
اگر اس وقت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود سے رابطہ ہوجاتاتو یہ ایونٹ ہوجاتا، رانا مشہود کی ہاکی کے لیے کوشیں زبردست ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دو سال پہلے ہاکی کے درپیش چیلنجز کو کم کیا گیا ہے،
اکیس سال بعد جرمن کھلاڑیو ں کو پاکستان میں کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، جرمن ٹیم کو پاکستان میں میں لانے میں رانامشہود، خواجہ جنید پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کی محنت ہے۔