کرکٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : بہاولپور نے ڈیرہ مراد جمالی کو 61 رنز سے ہرادیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : بہاولپور نے ڈیرہ مراد جمالی کو 61 رنز سے ہرادیا۔

فیصل آباد ۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے میچ میں بہاولپور نے ڈیرہ مراد جمالی کو 61 رنز سے شکست دیدی۔

اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کو بارش کے سبب 7 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

بہاولپور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 7 اوورز میں3 وکٹوں پر 95 رنز بنائے۔

عون شہزاد نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے28 رنز اسکور کیے۔محمد سدیس نے 2چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے21 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم جواب میں 7 اوورز میں6 وکٹوں پر34 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

محمد عزیر11 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ عمران خان سینئر اور صلاح الدین نے بالترتیب9 اور7 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

عمران خان سینئر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!