کرکٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : سیالکوٹ اور لاہور وائٹس کامیابی۔

محمد فائق کی جارحانہ سنچری۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : سیالکوٹ اور لاہور وائٹس کامیابی۔

محمد فائق کی جارحانہ سنچری۔

لاہور / فیصل آباد ۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سلسلے میں پیر کے روز کھیلے گئے میچوں میں سیالکوٹ نے ملتان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ لاہور وائٹس نے لاڑکانہ کو 134 رنز سے ہرادیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر147 رنز بنائے۔

محمد شہزاد نے 55 اور امام الحق نے41 رنز اسکور کیے۔حسن علی نے 38 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سیالکوٹ نے آخری اوور میں 7 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ پلیئر آف دی میچ عبداللہ شفیق نے پانچ چوکوں اور ایک چھکےکی مدد سے 57 اور شعیب ملک نے43 رنز اسکور کیے۔
محمد اسمعیل نے 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں لاہور وائٹس نے لاڑکانہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 4 وکٹوں پر 215 رنز اسکور کیے۔
محمد فائق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چھکوں اور13 چوکوں کی مدد سے صرف 56 گیندوں پر116 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔محمد اخلاق نے35 رنز بنائے۔مشتاق کلہوڑو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

لاڑکانہ کی ٹیم جواب میں صرف 81 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مشتاق کلہوڑو 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔کامران افضل نے 17 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد فائق پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!