کرکٹ

چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹی ہے، پی سی بی

چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹی ہے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں مالی نقصان کی خبروں کو انڈین میڈیا کا پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ سے 3 ارب روپے کا مالی فائدہ ہوا، اس کے لیے 70 ملین کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی و ترجمان عامر میر اور ڈائریکٹر چیف فنانشل افیسر جاوید مرتضٰی نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی میڈیا پر چیمپئنز ٹرافی میں پی سی بی کو مالی نقصان کی خبریں بے بنیاد ہیں،

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے تین ارب روپے کا فایدہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے آئی سی سی نے 70 ملین مختص کئے تھے۔دس ملین سے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے اخراجات پر ابھی آڈٹ ہونا ہے۔ بھارت کا پاکستان میں کھلاڑیوں کو سکیورٹی کے خدشات کا بیانیہ بھی ختم ہو گیا۔تمام کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی کو بھرپور انجوائے کیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت میں بورڈ نے دس ارب روپے کمائے ہیں۔کرکٹ بورڈ نے پہلی مرتبہ چار ارب روپے ٹیکس دیا ہے۔

انھوں ںے کہا کہ ماضی میں کسی چیئرمین نے سٹیڈیم کی تعمیر پر ہاتھ نہیں ڈالا، محسن نقوی نے یہ مشکل ٹاس لیا اور ریکارڈ مدد میں مکمل بھی کیا،

قذافی سٹیڈیم پی سی بی کا اثاثہ ہے کیونکہ مستقبل میں بھی انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرتی رہیں گی۔ چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضٰی نے کہا کہ پی سی بی کو چیمپیئنز ٹرافی میں کوئی مالی مشکل نہیں ہوئی،

پی سی بی کو نقد انکم دس ارب جبکہ چار ارب روپے ٹیکس الگ پی سی بی نے دیا ہے، تمام سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا بجٹ 18 ارب روپے تھا جو دو فیز میں لگانا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پہلے فیز کا بجٹ 12 ارب تک جس میں سے دس ارب ہم لگا چکے ہیں، اس بجٹ میں کراچی اور لاہور کے سٹیڈیمز اپ گریڈ کئے، اگلے فیز میں دیگر سٹیڈیمز پر کام کیا جائے گا،

چیمپینز ٹرافی سے دس ملین ڈالر کمائے ہیں۔ پی سی بی کی فنانشل رپورٹ آئندہ ہفتے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائے گی۔پاکستان کے بھارت جا کر نہ کھیلنے کی صورت میں بھارت کو زیادہ نقصان ہوگا۔

عامر میر نے بتایا کہ پاکستان دنیا کا تیسرا امیر ترین بورڈ ہے، دبئی میں ہونے والے میچز کا ریونیو بھی ہمیں ملے گا کیونکہ ہم میزبان تھے،

چیئرمین پی سی بی اپنی صحت کی خرابی کے باعث چیمپیئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ انھوں ںے بتایا کہ سمیر احمد سید گراؤنڈ میں موجود تھے لیکن انہیں سٹیج پر نہیں بلایا گیا اس پر آئی سی سی سے جواب طلب کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!