کرکٹ

پشاور اور لاہور بلوز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئے

صاحبزادہ فرحان کی ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری۔

پشاور اور لاہور بلوز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئے

صاحبزادہ فرحان کی ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری۔

فیصل آباد ۔ صاحبزادہ فرحان کی 148 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت پشاور نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

فائنل میں پشاور کا مقابلہ لاہور بلوز سے ہوگا جس نے سیمی فائنل میں ملتان کو 5 رنز سے ہرادیا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں3 وکٹوں پر243 رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان نے صرف72 گیندوں پر148 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 10چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی تیسری سنچری ہے۔

انہوں نے وقار احمد کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں116 رنز کا اضافہ کیا۔ وقار احمد نے34 اور معاذ صداقت نے31 رنز بنائے۔

ایبٹ آباد کی ٹیم جواب میں 20 اوورز میں8 وکٹوں پر 187 رنز بناسکی۔شاہ زیب خان 53 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔عمران جونیئر ۔طارق عثمان ۔اسرار اللہ اور افتخار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

دوسرے سیمی فائنل میں لاہور بلوز نے ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔عمران بٹ نے11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے89 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ملتان کی ٹیم جواب میں 20 اووز میں 7 وکٹوں پر 161رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔زین عباس45 ۔ وسیم اکرم جونیئر 42 ناٹ آؤٹ اور محمد شہزاد 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نثار احمد اورمحمد رضوان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔  عمران بٹ نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!