کرکٹ
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی صدر ایشین کرکٹ کونسل مقرر ہو گئے۔
ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں نئے صدر کی منظوری کا اعلان کیا گیا۔
اے سی سی اعلامیے کے مطابق محسن نقوی 3اپریل 2025سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہوں گے۔ ان سے پہلے شمی سلوا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر تھے۔ محسن نقوی کی تقرری دو سال کے لیے کی گئی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا صدر مقرر ہونا میرے لیے اعزاز ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے تمام ممبران کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔