ہاکی

پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کرنا ہوگا : سفیر حسین نقوی

پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کرنا ہوگا : سفیر حسین نقوی

ملتان (اظہار عباسی سے)

پاکستان میں ہاکی کے فروغ اور استحکام کیلیے گراس روٹ لیول پر کام کرنا ضروری ہے تعلیمی اداروں اور انڈر 16ساوتھ پنجاب ہاکی لیگ کے انعقاد کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہاکی اکیڈمی کے ڈائریکٹر و ہاکی کے قومی

کھلاڑی سید سفیر حسین نقوی نے ہاکی کوچ سید خرم نقوی کے ہمراہ معروف ماہر تعلیم و سوشل ریفارمر چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

ملتان میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ سکول سطح پر قومی کھیل ہاکی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

ملتان میں ساؤتھ پنجاب انڈر 16 ہاکی لیگ کرانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ سی ای او ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے ہاکی کھیل کے فروغ کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کیا جائے گا

انہوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر انتظام متی تل روڈ پر واقع جدید ترین ہاکی سٹیڈیم کے قیام کو خوش ائند قرار دیا اور اکیڈمی کے جلد وزٹ کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سینیئر سماجی رہنما و کالم نگار میاں نعیم ارشد،

ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز ملتان میاں خالد عالم، ایجوکیشن افیسر میاں منیر احمد، ماہر تعلیم و سابق پرنسپل رانا جاوید مصطفی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محبوب اشرف بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!