ہاکی

پنالٹی کارنر سپیشلسٹ فلورس جان بوولینڈر دورہ لاہور کے بعد واپس وطن چلے گئے

ہالینڈ کے شہرہ آفاق پنالٹی کارنر سپیشلسٹ فلورس جان بوولینڈر دورہ لاہور کے بعد واپس وطن چلے گئے۔

بوولینڈر نے پاکستان ہاکی کو دوبارہ عروج پر دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا،

نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی ٹرف ٹو پر خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے دورے کے دوران بوولینڈر اور پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر بینی ڈی وریز کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اولمپئین خواجہ جنید اور ہالینڈ کی سفیر نے بوولینڈر کو پنجاب کی ثقافت پگڑی پہنائی،ہالینڈ کے کنگز ڈے پر بوولینڈر، فٹبالر کائنات بخاری، ہالینڈ کی سفیر نے مل کر کیک بھی کاٹا۔

بوولینڈر نے بچوں کے ساتھ ہاکی کھیلی اور ان کو ٹپس دیں،بوولینڈر نے مختلف ایج گروپس میں جاکر ان کو ہاکی کی بنیادی باتوں سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ انہیں بڑا کھلاڑی بننے کے گر بھی سکھائے ۔

میڈیا سے گفتگو میں بوولینڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی سے اچھی یادیں وابستہ ہیں ،پاکستان ہاکی کو ٹاپ پر لانے کے لئے محنت اور صبر سے کام لینا ہوگا،

لاہور قلندرز کے سی او او عاطف رانا اور ڈی آئی جی محبوب للہ کا کہنا تھا کہ ہاکی کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ فلوریس بوولینڈر نے پاکستان میں ملنے والے پیار اور مہمان نوازی کو بہت سراہا اور مستقبل میں خواجہ جنید اکیڈمی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم بھی کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!