انٹرنیشنل ہاکی ، ایشین ہاکی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک پیج پر ہیں ؛ میر طارق بگٹی
انٹرنیشنل ہاکی ، ایشین ہاکی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک پیج پر ہیں ؛ میر طارق بگٹی
ملتان (سپورٹس لنک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی نے کہا ہے کہ ایشیا ہاکی کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے یا نہ جانے کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا
لیکن ہم اس میگا ایونٹ کی بھر پور تیاری کریں گے وہ گزشتہ روز ملتان میں سپورٹس گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن. ایشین ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک پیج پر ہیں اور ہم اس تعلق کو مزید مضبوط کریں گے
انٹرنشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرم کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پاکستان میں ہاکی کی بحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں
ایک سوال پر میر طارق بگٹی نے کہا کہ 2024 میں پاکستان ہاکی ٹیم تین ایونٹ میں وکٹری اسٹینڈ پر آئی پاکستان میں صرف ہاکی تھی جو پاکستان عوام کے لئے خوشخبریاں لائی اور یہ سلسلہ روکا نہیں
اور ہم 2025 میں جرمن ہاکی ٹیم کو پاکستان لائے جو دو عشروں کے بعد پاکستان آئی اس کے علاوہ عمان کی ٹیم آئی مزید ہم غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لائیں گے
اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے نوید سنائی کہ ہم اگلے سال پاکستان میں ہاکی کا میگا ایونٹ کرانے خواہاں ہیں اور انٹرنشنل ہاکی فیڈریشن سے بات چیت کرکے ورلڈکپ ہاکی یا 6 ملکی ہاکی ایونٹ کرائیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے ہاکی کو بڑی باریک سے دیکھ رہا ہوں میں نے لیہ ڈیرہ غازی خان. بہاولپور اور اب ملتان کا دورہ کیا اور ہاکی اکیڈمیز اور نوجوانوں کو ہاکی کھیلتے دیکھا
انشا اللہ گراس روٹ لیول پر ہاکی کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے میر طارق بگٹی نے کہا کہ ملتان کے سپورٹس گراؤنڈ کے ہاکی میدان میں آسٹروف لگانے کے لئے اقدامات کریں گے
اور اس سلسلے میں چیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹروف کے لیے بات چیت کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کرپشن کرنے والے کی کوئی جگہ نہیں ہم نے پہلے بھی کرپشن کرنے والوں کو بین کیا
اور ہم بھی کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اللہ بھٹی. جنرل سیکرٹری کامران چودھری اور دیگر افراد موجود تھے
قبل ازیں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی کا سپورٹس گراؤنڈ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا انہوں نےملتان ایجوکیشن اکیڈمی کے بچوں کو ہاکی کھلتے دیکھی اور ان کے جزبے کو سراہا