ہاکی

ہاکی لیجنڈ اولمپیئن سلیم ناظم دنیا سے رخصت ہوگئے

مرحوم اولمپک گیمز کنیڈا اور اسپین کے برانز میڈلسٹ تھے

 

ہاکی لیجنڈ اولمپیئن سلیم ناظم دنیا سے رخصت ہوگئے،

مرحوم اولمپک گیمز کنیڈا اور اسپین کے برانز میڈلسٹ تھے،

ملک اور بیرون ملک مختلف سطح پر ہاکی کی خدمت کرنے والے

سلیم ناظم کے انتقال سے دنیائے ہاکی ایک لیجنڈ سے محروم ہوگیا،

اولمپیئن سلیم ناظم کے انتقال پر سابق اولمپئنز، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن،

سندھ ہاکی ایسوسی سمیت ہاکی لورز کا اظہار تعزیت

کراچی(سپورٹس رپورٹ) پاکستان ہاکی کا درخشاں ستارہ اولمپیئن سلیم ناظم انتقال کرگئے، سلیم ناظم اولمپک گیمز کنیڈا اور اسپین اولمپک کے برانز میڈلسٹ، ولڈ کپ 1975 کے سلور میڈلسٹ، ایشیئن گیمز 1974 اور انڈین کپ 1989 کے گولڈ میڈلسٹ تھے،

سلیم ناظم کو میدان اور میدان کے باہر اپنی خدادا د صلاحیتوں کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، مرحوم نیشنل بینک آف پاکستان میں نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے تھے،

انہوں نے قومی سینیئر اور جونیئر ٹیم کے لئے سلیکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں، سابق سیکریٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی حیثیت سے ان کا دور ایک مثالی دور تھا جہاں صوبے بھر میں ہاکی کا بول بالا تھا

جبکہ اسی دور میں قومی ٹیم کو پنجاب سے کئی نامور کھلاڑی ملے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے اولمپیئن سلیم ناظم نے قومی ٹیم کے ساتھ کوچنگ کے فرائض بھی انجام دیئے،

مرحوم قومی سطح پر گریڈ اے ایمپائر بھی تھے، بی ایم ڈبلیو ٹرافی کے گولڈ میڈلسٹ سلیم ناظم 89-1988 میں قومی ٹیم کے ایسوسی ایٹ منیجر جبکہ 99-1992 تک پاکستان ہاکی فیڈریشن صدر کے آبزرور کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں،

اولمپیئن سلیم ناظم کا اٹھنا بیٹھنا اوڑھنا بچھونا سب ہاکی سے وابستہ تھا۔ مرحوم کے انتقال پر سابق اولمپئنز سمیع اللہ، کلیم اللہ، حنیف خان، ناصر علی، وسیم فیروز، رشید الحسن، منظور الحسن، خالد بشیر، محمد ثقلین، ریحان بٹ،

نعیم اختر، رحیم خان اور مصدق حسین، اصلاح الدین، ایاز محمود، مبشر چوہدری, انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز طاہر علی شاہ (پولینڈ), نعیم احمد، لئیق لاشاری اور عبدالغفور، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر و میئر کراچی مرتضیٰ وہاب،

سیکریٹری ایس ایچ اے اکبر علی قائم خانی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید امتیاز علی، پیٹرن کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ، پیٹرن انچیف کے ایچ اے میجر جنرل ریٹائرڈ طارق حلیم سوری، سابق سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین،

چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد، سینئر نائب صدر اعجاز الدین،  نائب صدور ڈاکٹر ایس ماجد، جاوید اقبال کے پی، محسن علی خان نے مرحوم اولمپئن سلیم ناظم کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،

سوگواروں نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!