کرکٹ

بھارتی میڈیا صحافت کم، کارٹون نیٹ ورک زیادہ لگتا ہے ; شاہد آفریدی

افسوس بھارتی میڈیا صحافت کی بجائے کارٹون نیٹ ورک لگتا ہے،شاہد آفریدی

ویب ڈیسک: پاک بھارت حالیہ بڑھتی کشیدگی پر سابق پاکستانی کپتان لیجنڈ بلے باز شاہد آفریدی بھی بول پڑے اور بھارتی میڈیا کو کارٹون نیٹ ورک سے تشبیہ دیدی۔

فیس بک پوسٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کھیل سرحدوں، مذاہب اور سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں لیکن آج، کرکٹ خود نشانے پر ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کو دبئی منتقل کر دیا گیا۔آئی پی ایل معطل ہوگئی۔ اسی طرح راولپنڈی اسٹیڈیم کے باہر بھارتی ڈرون حملہ ہوا۔ایک وقت تھا جب کرکٹ ہمیں جوڑتی تھی، اب یہی کھیل جنگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ افسوس، بھارتی میڈیا اب سچ کی بجائے سنسنی کو فروغ دے رہا ہے۔ صحافت کم، کارٹون نیٹ ورک زیادہ لگتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اب وقت ہے کہ اسٹیڈیم پھر سے آباد ہوں۔ صرف کھیل کے لیے نہیں، بلکہ امن کے لیے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!