پاک فوج نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے ; ڈسڑکسٹ سپورٹس آفیسر ملتان
پاک فوج نے ملکی دفاع ناقبل تسخیر بنادیا ہے ; عدنان نعیم
پاک فوج نے ازلی دشمن بھارت کو ناکوں چنے چبوادیے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاک فوج نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے ہماری بہادر فضائیہ نے دشمن کو گھر میں گھس کر مارا ہے جس پر بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے اور سیز فائر کی اپیل کردی
ان خیالات کا اظہار ڈسڑکسٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے ًڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے سپورٹس کمپلیکس ملتان میں یوم تشکر کے موقع پرڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام دوستانہ میچ کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا
ہاکی میچ کینٹ ہاکی کلب اور ملتان ہاکٹس کے درمیان منعقد ہوا جو کےکینٹ ہاکی کلب نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا کینٹ ہاکی کلب کے طرف سے پہلا گول زین گل، دوسرا گول فیضان نے کیا
اس موقع پر امان اللہ ملک چیئرمین این ٹی ڈی سی پروفیسر مختار پرویز تحسین شاہ میاں محمد ظفر اللہ بھٹی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کامران شریف چودھری سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان رومان شاہد، فاروق اعظم عبدالسیعد ممبر کانگرس/گولکیپر کوچ پاکستان واپڈا/ کوچ ملتان میپکو، تھے۔
امپائرنگ کے فرائض سر انجام علی رضا اور غضنفر عباس نے دیئے انہوں نے مزید کہاکہ اس موقع پر ہماری عوام بھی اپنی افواج کی حوصلہ افزائی کے لیے سرگرم عمل رہی جس سے ان کے حوصلے بلند رہے
اسی لیے اس شاندار کامیابی پر پوری قوم نے ملکر یوم تشکر بنایا تاکہ دنیا کو پتہ چل سکے کہ پاکستان ایک بہادر اور زندہ دل ملک ہے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے