ہاکی

وزیراعلی پنجاب سمر گیمز ہاکی ایونٹ میں ضلع وہاڑی نے میدان مارلیا

وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز ہاکی ایونٹ میں ضلع وہاڑی نے میدان مارلیا

سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جاری وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز2025کےسلسلہ میں ملتان میں جاری انٹر ڈسڑکٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں ضلع وہاڑی نے گرلز اینڈ بوائز دونوں ایونٹس میں بہترین پوائنٹس کی بدولت پہلی پوزیشن حاصل کرکے انٹر ڈویژن سمر گیمز کے لیے کوالیفائی کرلیا

مہمان خصوصی شیخ محمد طارق رشید ڈویژنل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ملتان تھے تفصیل کے مطابق آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم متی تل میں منعقد ہونے والے ہاکی گرلز کے لیگ میچز میں وہاڑی نے لودہراں کو ایک صفر سے جبکہ ملتان نے خانیوال کو ایک صفر سے شکست دی

گرلز ہی میں خانیوال نے لودہراں کو ایک صفر جبکہ وہاڑی نے ملتان کو دو صفر سے شکست دی جس کے بعد پوائنٹ ٹیبل پر ڈسڑکٹ وہاڑی نے پہلی جبکہ ڈسڑکٹ ملتان نے دوسری پوزیشن حاصل کی

اسی طرح بوائز ایونٹ میں لودہراں کو خانیوال کے ہاتھوں دو صفرجبکہ ملتان کو وہاڑی کے ہاتھوں چار صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وہاڑی نے لودہراں کو دو صفر جبکہ ملتان نے خانیوال ڈسڑکٹ کو ایک صفر سے ہرادیا

پوائنٹس ٹیبل پر ڈسڑکٹ وہاڑی نے پہلی جبکہ ڈسڑکٹ ملتان نے دوسری پوزیشن حاصل کی

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی محمد ارسلان انٹرنیشنل ہاکی پلیئر اور حافظ رانا محمد ارشد ریکٹر خانیوال پبلک سکول کالج اینڈ یونیورسٹی تھے

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان ڈی ایس او ملتان عدنان نعیم ڈی ایس او وہاڑی عاصم بھٹی و دیگر افراد موجود تھے

محمد ارسلان نے کہاکہ ہاکی کے فروغ کے لیے اس طرح کے ایونٹس قابل تحسین ہیں وزیر اعلی پنجاب اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کے قومی کھیل کی ترقی کے لیے اس کو سمر گیمز میں شامل کیا

حافظ رانا محمد ارشد نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات اور صحت مندانہ ماحول میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ایک احسن اقدام ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے

عطاالرحمن خان نے معزز مہمانوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آپ سب نے اپنی شمولیت سے سمر گیمز کے انعقاد کے بنیادی مقصد کو پورا کردیا جس پر آپ سب کے شکرگزار ہیں آخر میں کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے گئے اور ٹرافیاں دی گئیں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!