ہاکی
نیشنز ہاکی کپ، پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان میچ برابر
نیشنز ہاکی کپ، پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان میچ برابر
(ویب ڈیسک ) پاکستان ہاکی ٹیم اور میزبان ملائیشیا کے درمیان میچ برابر ہوگیا، گرین شرٹس اور میزبان ٹیم نے میچ میں 3،3 گول داغے۔ پاکستان کی جانب سے رانا عبدلوحید، سفیان خان اور عبدالرحمٰن نے گول اسکور کیے،
قومی ہاکی ٹیم کو پہلے کوارٹر میں دو گول کی برتری حاصل تھی جو کہ تیسری کوارٹر کے اختتام تک قائم تھی۔ ملائیشیا نے چوتھے کوارٹر کے آغاز پر برتری ختم کرکے دو گول سے میچ برابر کردیا،
پاکستان نے تیسرا گول کرکے میچ میں دوبارہ برتری حاصل کی مگر ملائیشیا نے پھر گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل 16 جون کو جاپان کے خلاف کھیلے گی،
پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔