اسنوکردیگر سپورٹس

انٹر ڈویژن اوپن سنوکر چیمپئن شپ، پہلے روز راولپنڈی اور ملتان ڈویژن کی ٹیمیں فاتح

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) محکمہ کھیل پنجاب کے زیراہتمام اور پنجاب سنوکر ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹر ڈویژن اوپن سنوکر چیمپئن شپ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنزیم ہال میں شروع ہوگئی ہے،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے شاٹ کھیل کر چیمپئن شپ کاا فتتاح کیا اور تمام کھلاڑیوں کا ان سے تعارف کرایا گیا

چیمپئن شپ میں 9ڈویژن کی ٹیموں کے 27کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، پیر کو پہلے روزنشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے، نتائج کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی ٹیم نے لاہور ڈویژن کو 2-0اور سرگودھا ڈویژن کی ٹیم کو 2-1، ملتان ڈویژن نے گوجرانوالہ ڈویژن کو 2-0سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔کھلاڑیوں نے جوش وخروش سے مقابلوں میں حصہ لیا، شائقین نے خوبصورت شاٹس پر کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!