اتھلیٹکس

پاکستانی فیڈریشنز کے آپسی اختلافات، اتھلیٹس رُل گئے

پاکستانی فیڈریشنز کے آپسی اختلافات، اتھلیٹس رُل گئے

ویب ڈیسک:اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی پاکستان اسپورٹس بورڈاور پاکستان اولمپکس کے ساتھ لڑائی میں اتھلیٹس رُل گئے، فیڈریشنز کے آپسی اختلافات سےمیرٹ کا قتل عام ہونے لگا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے12 ویں ایشین انڈوزاتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئے اتھلیٹس کےنام فائنل کر لئے،اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نےنئے ٹرائلز کی بجائے گزشتہ مقابلوں کی بنیاد پرنام فائنل کئے۔

نیشنل گیمز میں اتھلیٹکس کے گولڈمیڈلسٹ اتھلیٹس کو کسی خاطرمیں نہیں لایا گیا،نیشنل گیمز میں اسپرنٹنگ مقابلوں کی برانز میڈلسٹ کو گولڈ میڈلسٹ پر ترجیح دی گئی، اسپرنٹنگ میں نیشنل گیمز میں تیسری نمبر پر آنےوالے اتھلیٹس کو چیمپئن شپ کے لئے سلیکٹ کیا گیا۔

نیشنل گیمز میں فائقہ ریاض نے گولڈ میڈل جبکہ تامین خان نےبرانز میڈل حاصل کیا، فائقہ ریاض کی بجائے تامین خان کو ایشین انڈور چیمپئن شپ کے لئے سلیکٹ کیا گیا،انجری کی وجہ سے نیشنل گیمز میں حصہ نہ لینےوالے شجرعباس کواسپرنٹنگ میں منتخب کیا گیا۔

نیشنل گیمزاور نیشنل چیمپئن شپ میں اسپرنٹنگ میں گولڈ حاصل کرنے والے سمیع اللہ نظر انداز ہوئے،سہیل عامر،محمد اختر،اور محمد نعیم چیمپئن شپ کے لئے سلیکٹ ہونےوالوں میں شامل کیا گیا۔

ایشین انڈورزاتھلیٹکس چیمپئن شپ 6 سے 8 فروری 2026 تک چین کے شہر تیانجن میں کھیلی جائےگی۔

اتھلیٹس کا کہنا تھا کہ اتھلیٹکس فیڈریشن کو چاہئے کہ میرٹ پر سلیکشن کریں، جو بھی اتھلیٹ پہلی پوزیشن پر آئے سلیکشن انکی ہونی چاہئے۔

سیکریٹری اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان شاہ جہاں کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز میں اتھلیٹکس کے مقابلے پی او اے کی کمیٹی کے تحت ہوئے جو اےایف پی نے تسلیم نہیں کئے، انڈورایشین چیمپئن شپ کے لئے ابھی اتھلیٹس کے نام فائنل نہیں کئے ۔

صدراے ایف پی برگیڈیئر(ر) رجاہت حسین کا کہنا تھا کہ نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے رزلٹ پر ہی اتھلیٹس کی سلیکشن کی ہے، چیمپئن شپ کی ڈیڈلائن دسمبر کے وسط کی تھی جس کی وجہ سے اتھلیٹس کے نام بھیجے گئے۔

صدراے ایف پی کا کہنا تھا کہ ہمیں چیمپئن شپ کے لئے کوٹہ 5 اتھلیٹس کا ملا تھا اور 5 اتھلیٹس ہی سلیکٹ ہوسکتے تھے،اگر پاکستان اسپورٹس بورڈ ہمیں اسپانسر کرےتو مزید اتھلیٹس بھی بھیج سکتے ہیں، نیشنل گیمز کی وجہ سے کھلاڑیوں کے ٹرائلز نہیں لے سکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!