کرکٹ

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عثمان خواجہ اب تک 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں

آسٹریلیا کے نامور ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

عثمان خواجہ اب تک 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز عثمان خواجہ نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ان کے شاندار اور طویل ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہونے جا رہا ہے،

عثمان خواجہ آج ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے، یوں وہ سفید لباس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا سفر مکمل کریں گے۔

ریٹائرمنٹ کے اعلان پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے کہا کہ ان کے دل میں سب سے نمایاں احساس قناعت کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی جانب سے طویل عرصے تک کھیلنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کرکٹ اور شخصیت نے لوگوں کو کسی نہ کسی طرح متاثر ضرور کیا ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوڈ گرین برگ نے عثمان خواجہ کے کیریئر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ میں اپنی غیر معمولی کارکردگی سے نمایاں کردار ادا کیا، ٍعثمان خواجہ نے نہ صرف میدان میں بلکہ عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کے ذریعے بھی ایک مثبت اور دیرپا تاثر قائم کیا۔

ٹوڈ گرین برگ نے انہیں آسٹریلیا کے اسٹائلش، باوقار اور شاندار بیٹرز میں سے ایک قرار دیا، جن کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو عثمان خواجہ نے 87 ٹیسٹ میچز میں 6 ہزار 206 رنز اسکور کیے، جن میں 16 شاندار سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی بیٹنگ میں تسلسل، تکنیک اور دباؤ میں کارکردگی نے انہیں آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کا ایک قابلِ اعتماد ستون بنائے رکھا، خاص طور پر ایشیائی کنڈیشنز میں ان کی پرفارمنس کو غیر معمولی اہمیت حاصل رہی۔

عثمان خواجہ نے 2011 میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور وہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے پاکستان میں پیدا ہونے والے اور پہلے مسلمان کرکٹر ہیں۔ ان کی یہ شناخت نہ صرف آسٹریلوی کرکٹ بلکہ عالمی کھیل کے منظرنامے میں بھی ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔

سال 2023 ان کے کیریئر کا یادگار سال ثابت ہوا، جب انہیں آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور شین وارن ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے اعزازات سے نوازا گیا۔ اسی برس وہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی اہم حصہ رہے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ اب تک 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ ایشیز سیریز کا آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

39 سالہ عثمان خواجہ نے 2011 میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا اور 15 سالہ طویل کیریئر کے دوران 6 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔

میدان کے باہر بھی عثمان خواجہ نے عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کے ذریعے نمایاں خدمات انجام دیں اور ایک مثبت میراث قائم کی۔ وہ آسٹریلیا کے پہلے پاکستان میں پیدا ہونے والے اور پہلے مسلمان ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔

عثمان خواجہ کو 2023 میں آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور شین وارن ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ وہ اسی سال آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!