باڈی بلڈنگ

اے پی ایس شہداء باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ پشاور میں اختتام پذیر ہو گئی۔

دی ایس پی عثمان خان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں ،

گیارہویں شہداء اے ایس، مسٹر خیبرپختونخوا اور مسٹر پشاور کے باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے،

دی ایس پی عثمان خان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں ،

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) گیارہویں شیدائے اےپی ایس باڈی چمپئن شپ اور مسٹر خیبرپختونخوا ،جونیئر مسٹر پختونخوا اور مسٹر پشاور و جونیئر مسٹر پشاور کے باڈی بلڈنگ مقابلے پشاور منعقد ہوئے ،

محمد حسین نے مسٹر خیبرپختونخوا اور دانیال خان نے جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا کا ٹائٹل جیتا ،

جبکہ مسٹر کا ٹائٹل عالم خان اور جونیئر مسٹر پشاور ٹائٹل عزیز کامران حاصلِ کیا، اسی طرح مسٹر فزیک خیبرپختو نخوا کا اعزاز ذیشان خان اور جونیئر فزیک خیبرپختونخوا کا ٹائٹل سلمان خان نے اپنے نام کیا۔

مہمان خصوصی ڈی ایس پی عثمان خان تھے جبکہ صوبائی باڈی ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد (مسٹر ساؤتھ ایشیاء ، اور مسٹر ورلڈ براؤنز میڈلسٹ), سیکرٹری محمد اسماعیل ، سیکرٹری اطلاعات ہارون خان ،

پشاور ڈویژن ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد سمیر دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے ،ٹرافیاں دی اور اعزازات دیئے ۔

صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر ہال پشاور میں منعقدہ باڈی بلڈنگ کے ان مقابلوں میں جس میں صوبے بھر سے 140کے کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کٹیگری میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔

شہدائے اے پی پی کی یاد میں منعقد یونیوالے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں 55 کلوگرام ویٹ کٹیگری میں اویس خان نے گولڈ، چارسدہ کے عدنان نے سلور اور پشاور کے سلیمان نے براؤنز میڈل جیتا ، 60 کے کی ویٹ میں پشاور کے عزیز کامران نے گولڈ ، پشاورکی کے رومان نے سلور اور نوشہرہ کے جمال نے براؤنز میڈل حاصل کیا ،

65کے جی میں پشاور کے نعمان نے سونے کا تمغہ جیتا ، پشاور کے رمضان نے چاندی اور بنوں کے طلحہ نے کانسی کا تمغہ جیتا ، 70کے جی ہشاور کے حماد علی نے گولڈ اور مرادن کے سلمان نے سلور اور دیر کے عماد نے براؤنز میڈل حاصل کیا ،

75کے کی کے مقابلوں میں نوشہرہ کے کھلاڑی عمیر نے گولڈ ، پشاور کے سمیع اللہ نے سلور اور دیر کے اسد نے براؤنز میڈل حاصل کیا ، 80 سے زائد ویٹ کٹیگری میں ملاکنڈ کے محمد حسین نے گولڈ ، پشاورکے دانیال نے سلور اور ڈی آئی خان کے آصف نے براؤنز میڈل جیتا ،

شہداء اے پی ایس کے فزیک مقابلوں میں پشاور کے بلال نے گولڈ ، ہزارہ کے کاشف نے سلور اور مردان کے جواد نے براؤنز میڈل لیا، مہمان خصوصی ڈی ایس پی عثمان خان نے باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کو اس کامیاب ایونٹ پر مبارکباد دی اور اسے پشاور میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو منشیات جیسے لعنت سے دور رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!