پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے انتخاتاب مکمل ہوگئے،سہیل بن قیوم اور طارق پرویزبالترتیب آئندہ چار سال کیلئے صدر اور جنرل سیکرٹری متخب ہوگئے،اس حوالے سے گزشتہ روز پشاور ایک مقامی ہوٹل میں صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہواجسمیں پشاور سمیت صوبے بھر سے کثیر تعدادمیں عہدیداروں سے حصہ لیا،اجلاس میں ایسوسی ایشن کی گزشتہ کارکردگی کو تسلی بخش قراردیدیاگیااس موقع پر متفقہ طور پر آئندہ چارسال کیلئے نئی کابینہ کیلئے عہدیداروں کا چنائوعمل میں لایاگیا،جسکے تحت سہیل بن قیوم کو صدر اور طارق پرویز کو سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ،جبکہ سینئر نائب صدر فرمان خان ،نائب صدورمیں شکیل احمد،سفیر احمد،خباب شاہ،عابد علی،خان سید مہمند،سیکرٹری جنرل طارق پرویز،ایسوی ایٹ سیکرٹری سعیدالرحمن یوسفزئی،فنانس سیکرٹر حیدر علی،ارگنائزنگ کمیٹی کیلئے زیارت گل،محمد جمال قریشی،محمد نعیم منتخب ہوگئے۔اس موقع پر صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان نے صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سہیل بن قیوم نے تمام عہدیداروں کا شکریہ اداکیا کہ انہوںنے ایک مرتبہ پھر صوبے میں باڈی بلڈنگ کیلئے کام کرنے کا موقع دیااور کہاکہ انشاء اللہ اپنی ذمہ داریوں کو پہلے سے زیادہ پوراکرینگے،انہوںنے پشاور میں ہونیوالے قومی گیمزکیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب اور انکی ٹریننگ سمیت مختلف حوالے سے تفصیلی گفتگوکی،سہیل بن قیوم نے بتایاکہ ہم نے کھلاڑیوں کی بہترین کیساتھ ساتھ ان کو بین الاقوامی سطح کت مقابلوں کیلئے بھی بھیجوایاجسکے لئے وہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے مشکور ہین،انہوںنے جس طرح سابق ڈی جی جنیدخان نے کھلاڑیوں کی بہتر سرپرستی کی امید ہے کہ موجدہ ڈی جی اسفندیار خٹک بھی اسی جذبے سے کام کرینگے،اس موقع پر سیکرٹری جنرل طارق پروزی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باڈی بلڈنگ ایک مشکل اور مہنگاکھیل ضرورہے تاہم اسکے باوجود صوبائی اور ضعی ایسوسی ایشنز اور کھلاڑی بھر پور جوش وجذبے کیساتھ کام کررہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ نہ صرف قومیبلکہ بین الاقوامی سطح پر ہمارے کھلاڑیوںنے گراں قدر خدمات انجام دی ہیںاور امید ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔انہوںنے باڈی بلڈنگ سمیت تمام صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنزپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی قیادت میں متحد ہیں اور انہی کی قیادت میں کام جاری رکھیں گے ۔انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ مستقبل بھی صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کوانکے کھیل کو نکھارنے اور انہیں آگے بڑھنے کے اومی اور بین الاوامی سطح پر مواقع فراہم کرینگے۔