امام الحق کے بعد اب کس کا سکینڈل،قومی ٹیم کے اوپنر کے بارے میں نیا انکشاف بھی سامنے آگیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کا مبینہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے اور ہر کوئی اپنی رائے کا اظہار کرنے میں مصروف ہے۔ٹوئٹر پر ’فریحہ‘ نامی ایک صارف نے قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی کچھ تصاویر اور واٹس ایپ چیٹ کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ایک ہی وقت میں 7سے8 خواتین کیساتھ تعلق رکھے ہوئے ہیں اور ان کے جذبات کےساتھ کھیل رہے ہیں۔یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا اور امام الحق پرشدید تنقید ہونے لگی ۔ ابھی امام الحق کا معاملہ گرم ہی تھا کہ مذکورہ لڑکی نے شاہین آفریدی کی ایک تصویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اب فاسٹ باﺅلر کے بارے میں بھی جلد ہی انکشافات کرنے جا رہی ہے،

مذکورہ اکاونٹ پر شاہین آفریدی کا سکرین شاٹ
مذکورہ اکاونٹ پر شاہین آفریدی کا سکرین شاٹ

اس نے بابراعظم، شاداب خان اور حسن علی کے ناموں پر مشتمل ایک پول بنا کر اپنے فالوورز سے پوچھا کہ ان میں سے کس کرکٹر کے بارے میں سب سے پہلے انکشافات کئے جائیں۔

مذکورہ اکاونٹ کا ایک اور سکرین شاٹ
مذکورہ اکاونٹ کا ایک اور سکرین شاٹ

ابھی یہ معاملہ چل ہی رہا تھا کہ مذکورہ لڑکی کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بند ہو گیا جس پر ہر کوئی حیران ہوا اور اب یہ انکشاف منظرعام پر آیا ہے کہ ’فریحہ‘ کے نام سے چلنے والے اکاﺅنٹ کے پیچھے کوئی لڑکی نہیں بلکہ ’ لڑکا‘ ہے۔بہت سے ٹوئٹر صارفین اس حوالے سے ٹویٹس کرنے کے علاوہ ناصرف اس لڑکے کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں بلکہ اسی اکاﺅنٹ پر کی گئی کچھ پرانی ٹویٹس کے سکرین شاٹس بھی سامنے لا رہے ہیں اور اس سارے معاملے نے ایک اور بحث کا آغاز کر دیا ہے اور قومی کرکٹرز کے کردار کو مشکوک بنانےکی کوشش کرنے پر مذکورہ لڑکے کیخلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لینے کا مطالبہ شروع ہو گیا ہے۔

جعلی اکاونٹ
جعلی اکاونٹ

فیس بک پر ”اسد سہیل “ نامی ایک صارف نے فریحہ کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاﺅنٹس کے چند سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا ”وہ لڑکی جس نے امام الحق کے بارے میں انکشافات کئے جعلی نکلی، پہلے اس نے اپنا یوزر نیم تبدیل کیا اور اب اپنا اکاﺅنٹ ہی بند کر دیا، یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ امام الحق سے متعلق سامنے آنےوالے سکرین شاٹس بھی جعلی تھے، کیا ٹوئسٹ ہے“۔

اسد ملک کے اکاونٹ کا سکرین شاٹ
اسد ملک کے اکاونٹ کا سکرین شاٹ

اسد نے اپنی اگلی پوسٹ میں ’فریحہ‘ کے اکاﺅنٹ پر پروفائل پکچر کیلئے استعمال ہونےوالی مردانہ تصاویر کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا ”یہ وہ اکاﺅنٹ ہے جس نے گزشتہ روز امام الحق کے بارے میں انکشافات کئے۔ لگتا ہے کہ وہ اپنی پرانی ٹویٹس ڈیلیٹ کرنا بھول گیا،اس اکاﺅنٹ کو استعمال کرنےوالے شخص کیخلاف مناسب قانونی کارروائی کی جانی چاہئے، اس شخص کو جیل میں جانا چاہئے کیونکہ یہ باہمی رضامندی سے ہونےوالی گفتگو کو وائرل اور فحش مواد وائرل کر رہا ہے۔ امام الحق پر تنقید کرنے والوں کو اب خاموشی سے بیٹھنا چاہئے اور ان سے معافی مانگنی چاہئے“۔

اسد ملک کی دوسری پوسٹ
اسد ملک کی دوسری پوسٹ

ایک اورٹوئٹر صارف نے بھی ’فریحہ‘ کے اکاﺅنٹ پر کی گئی کچھ پرانی ٹویٹس کے سکرین شاٹ شیئر کئے جن میں وہی شخص ہے جسکی تصاویر اسد نے فیس بک پر شیئر کیں،انہوںنے لکھا کہ”ٹوئٹر پر قومی کرکٹرز کے بارے میں انکشافات کرنےوالی لڑکی کے اکاﺅنٹ پر کی گئی کچھ پرانی ٹویٹس کے سکرین شاٹس، انہیں شیئر کریں اور لوگوں تک پہنچائیں،اسکے سب دوستوں اور رشتہ داروں کو معلوم ہونا چاہئے کہ انکا فرحان اب ’فریحہ‘ ہو گیا ہے“۔

ٹویٹر صارف کی پوسٹ کا سکرین شاٹ
ٹویٹر صارف کی پوسٹ کا سکرین شاٹ

ایک اور ٹوئٹر صارف نے فریحہ کے اکاﺅنٹس پر کی گئی چند ٹویٹس کے سکرین شاٹس شیئر کی جن میں وہ واضح طور پر خود کو لڑکا ظاہر کر رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ کہ”اس لڑکے نے صرف توجہ اور چند فالوورز حاصل کرنے کیلئے امام الحق سے متعلق سکرین شاٹس وائرل کئے لیکن وہ اپنی پرانی ٹویٹس ڈیلیٹ کرنا بھول گیا“۔

سوشل میڈیا صارف کی وال کا سکرین شاٹ
سوشل میڈیا صارف کی وال کا سکرین شاٹ

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تو یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ لڑکی درحقیقت ایک لڑکا ہے اور اس لحاظ سے قومی کرکٹرز سے متعلق کی جانےوالی ٹویٹس بھی جعلی تصور کی جا نی چاہئیں ۔

تعارف: newseditor