پاکستان ٹی ٹوئٹنی کپ،نادرن ٹیم کی قیادت عماد وسیم کریں گے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹی ٹونٹی کپ کے لئے نادرن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم نے سنیئر وجونیئر کھلاڑیوں پرمشتمل انتہائی متوازن ٹیم کا اعلان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میںکیا۔ ٹیم میں عماد وسیم(کپتان)،عمر امین(نائب کپتان)،سہیل تنویر، حماد اعظم، شاداب خان، محمدعامر، محمدنواز، آصف علی، نویدملک،زین عالم، سہیل اختر،علی عمران،حارث رئوف، موسی ٰخان، حیدر علی ، اورروحیل نذیرشامل ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی فٹ ہونے کے بعد ٹیم کیلئے دستیاب ہونگے۔

محمدوسیم نے کہاکہ 2کھلاڑی نویدملک اورعلی عمران کو سیکنڈالیون سے منتخب کیا یہ دونوں سفید بال سے کھیلنے کے ماہرہیں، جبکہ سہیل تنویر، محمدعامر، حماداعظم، شاداب خان، محمدنواز، عمادوسیم اورعمرامین جیسے بہترین کھلاڑی منتخب کئے۔ حیدرعلی اور وکٹ کیپر روحیل نذیر بھی باصلاحیت نوجوان کرکٹرہیں ، ہماری ٹیم سب سے متوازن ہے اور امیدہے کہ فارمیٹ کی تبدیلی سب سے پہلے پِک کرے گی۔ دیگر ٹیمیں بھی اچھی ہیں اورکانٹے دار مقابلے ہونگے۔ موسیٰ خان اور حارث رئوف جیسے نئے لڑکوں کو سہیل تنویر کیساتھ کھیلنے سے تجربہ حاصل ہوگا۔نئے لڑکوں کیلئے اپنی صلاحیتیں دکھانے کابہترین موقع ہے۔

error: Content is protected !!