کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2′ ڈاور گلیڈی ایٹرز سیمی فائنل میں پہنچ گئی.

 

 

 

کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2′ اوسامہ رزاق کے شاندار 75 رنز اور فہیم احمد کی 4 وکٹیں سے  ڈاور گلیڈی ایٹرز کی سیمی فائنل میں  سیٹ بک کرالی۔

رکھیا فائٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست۔ اوسامہ رزاق ناقابل شکست  75 رنز بنا کر مین آف دی میں قرار۔فہیم احمد کی تباہ کن بولنگ 26 کے عوض 4 وکٹیں لے اڑے۔ 

 

کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر) ڈاور گلیڈی ایٹرز  نے جارح مزاج بلے باز اوسامہ رزاق کے ناقابل شکست انتہائ شاندار 75 رنز اور آل راونڈر فہیم کی 26 رنز کے عوض 4 وکٹوں کی بدولت  ڈاور گلیڈی رائٹرز نے مضبوط حریف رکھیا فائٹرز کو باآسانی 9 وکٹوں سے مات دے کر ر کھتری پریمیٸر سیزن2 ٹوٸینٹی20 لیگ میں سیمی فائنل رسالہ کو ممکن بنالیا۔

میچ کے اختتام مہمان خصوصی فرحان واڈا نے احمد رضا او گھڑ اور سلیم ڈی ایس کے ہمراہ فاتح ٹیم کے اوسامہ رزاق کو ناقابل شکست  75 رنز کی عمدہ پر ٹرافی کے ہمراہ الحمید گارمنٹ کی جانب 2000 روپیئے میں آف دی میں دیا۔ رکھیا فائٹرز کے کپتان  صادق امی بابا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیاور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

 

فضل سبحان 3 چوکوں اور ایک  چھکے کی مدد سے 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ جبکہ عثمان شاہ نے 31 رنز بنائے ۔ میڈیم پیسر فہیم احمد نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز  کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ خیمہ بن تنویر کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

جواب میں ڈاور گلیڈی ایٹرز نے 147 رنز کا ہدف 13 ویں اوورز میں ایک وکٹ کھو کر حاصل کرلیآ۔ اوسامہ رزاق نے 75 رنز کی جارحانہ باری میں 41 گیندوں کا سامنا کیا اور ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 4 چھکے بھی شامل تھے۔

کپتان فیصل کھتری نے 29 رنز میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا جبکہ شہر یار غنی نے ذمدارانہ ناقابل شکست 28 رنز 3 چھکو کی بدولت بنائے۔

امپاٸرینگ کے فراٸض محمد ریحان کے ہمراہ ریاض خان نے انجام دیٸے جبکہ آفیشل اسکورر کی زمداراری راشد اسلم نے نبھاٸ۔ آج بروز بدھ 12  ستمبر کو دھڑا دبنگ کا مقابلہ سونیجا سولجرز  سے رات 10 بجے ہوگا۔

 

 

 

error: Content is protected !!