پشاور( سپورٹس رپورٹر)پشاور میں جاری33ویں قومی گیمز کے باسکٹ بال ایونٹ کے خواتین مقابلوں میں پاکستان آرمی، واپڈا ، پنجاب اور ریلویز کی ٹیموں نے سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا
جبکہ مردوں میں بھی پاکستان آرمی، واپڈا اور پی اے ایف سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں البتہ چوتھی ٹیم کا فیصلہ کے پی اور پنجاب کے درمیان میچ کے بعد ہو گا پی اے ایف سپورٹس جمنازیم پشاور میں منعقدہ ان مقابلوں کے خواتین ایونٹ میں پاکستان ریلویز نے کے پی کے کو سر اٹھانے کا موقع ہی نہیں دیا اور 63-14کے سکور سے کامیابی حاصل کی ریلویز کی سحر 24سکورز کے ساتھ نمایاں
رہیں جبکہ پنجاب نے بلوچستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں مکمل آئوٹ کلاس کئے رکھا اور 73-04کے سکور سے یکطرفہ طورپر کامیابی حاصل کی ایمن 20سکور کے ساتھ پنجاب کی نمایاں سکورر رہیں اسی طرح مردوں کے باسکٹ بال مقابلوں میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 90-53سے واپڈا نے سندھ کو 110-45سے پی اے ایف نے بلوچستان کو 100-33کے سکورز سے یکطرفہ مقابلوں کے بعد شکست دی
البتہ کے پی کے اور ریلویز کے درمیان ہونے والا میچ ان مقابلوں کا اب تک کا سب سے سنسنی خیز اور دلچسپ میچ قرار پایا اور یہ میچ مقررہ وقت پر 73-73کے سکور سے اختتام پذیر ہوا جس کے بعد پانچ منٹ کا اضافی سکور سے اختتام پذیر ہوا جس کے بعد پانچ منٹ کا
اضافی وقت دیا گیا جس میں کے پی کی ٹیم نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد80-78کے سکور سے کامیابی سمیٹی اور محض2پوائنٹس کے فرق سے اس میچ میں شاد و کامران قرار پائی۔