لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لیگ اسپنر زاہد محمود کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کے باعث اسکواڈ سے باہرہوگئے ہیں۔
نسیم شاہ5 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور زلمی کے خلاف میچ میں بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ نسیم شاہ کے اسکینز کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے انہیں 5 روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے زاہد محمود(سلور کٹیگری) کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔