نارملائزیشن کمیٹی کے فیصلوں کوتسلیم نہ کرنے والوںکیخلاف سخت کاروائی کا عندیہ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ فٹبال ایسوسی ایشن(نارملائزیشن کمیٹی) کے چیئرمین خواجہ عبید الیاس نے سندھ نے سابق صوبائی اور ضلعی آفیشلزکی جانب سے نارملائزیشن کمیٹی کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرنے ،مقامی فٹبال کلبوں کو نارملائزیشن کمیٹی کیخلاف اکسا نے اورمتوازی ایسوسی ایشن بنانے کا سخت نوٹس لیا ہے۔چیئرمین خواجہ عبید الیاس نے سیکریٹری سندھ ریاض احمد کو واضح ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ سیکریٹری سندھ ریاض احمد نے چیئرمین کی ہدایت پر متوازی ایسوسی ایشن چلانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی فٹبال کلبوں کو ایک لیٹر جاری کیا ہے کہ صوبائی اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشنز تحلیل ہوچکی ہیںاور نارملائزیشن کمیٹی سندھ کو صوبائی جملہ امور کی انجام دہی کے لیے نامزد کیاا گیا ہے ۔

کوئی بھی آفیشلز یا فٹبال کلب نارملائزیشن کمیٹی سندھ کے فیصلوں کو تسلیم کرنے سے انحراف کرے گا یا سابق صوبائی یا ڈسٹرکٹ آفیشلز کی ہدایت پر عمل کرے گاتو اس کیخلاف نہ صرف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ انہیں کلب اسکروٹنی اور آئندہ ہونے والے الیکشن کی ووٹر لسٹ سے بھی خارج کردیا جائے گا۔لہذا سندھ کے جملہ فٹبال کلبو ں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے فٹبال کے امور کو چلانے کیلئے صرف نارملائزیشن کمیٹی سے رابطہ کریں۔

سندھ بھر کے جملہ کلبس جو ٹورنامنٹ آرگنائز کرارہے ہیں اگر انہوں نے سابق آفیشلز سے اجازت نامہ حاصل کی ہے تو فوری طور پر اسکی تجدید اور جو فٹبال کلبس آئندہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں تو وہ اجازت نامہ کے حصول کیلئے سیکریٹری سندھ ریاض احمد سے رابطہ کریں۔ نارملائزیشن کمیٹی کی اجازت کے بغیر ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر میزبان کلب کی رجسٹریشن فوری منسوخ اور اس میں حصہ لینے والے تمام کلبوں کو معطل کردیا جائے گا اورنارملائزیشن کمیٹی کی زیرنگرانی ہونے والی اسکروٹنی کے عمل اور آئندہ ہونے والے الیکشن کیلئے اسے نااہل قراردے دیا جائے گا۔

error: Content is protected !!