حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ کے کالجز کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کے پروموشنز میں حائل رکاوٹوں اور دیگر مسائل کے حل کے لیئے انہوں نے یکجا ہوکر ایک آواز بلند کرنے کا فیصلہ کرلیا.اس ضمن میں انہوں نے اپنے سینیئرز و سابق تجربہ کار ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن سے مشوروں کے بعد سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و کراچی یونیورسٹی کے سینیٹر ظفریارخان کی اپیل پر سندھ کے تمام ریجنز کے دورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے.اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج حیدرآباد میں سید مظفر علی شاہ, رئیس احمد علوی اور خود ظفریارخان کی سرپراہی اور خرم رفیع صدیقی کی میزبانی میں مختلف ریجنز کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں مختلف مسائل اور انکے حل کے بارے میں جامع منصوبہ بندی کی گئی.اس ضمن میں تمام ریجنز کے دوروں اور میٹنگس کے بعد ایسوسی ایشن کو اسکی اصلی اور قانونی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مذید فعال کرنے اور تمام ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کو اس میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا.
اجلاس میں مندرجہ بالا کے علاوہ حیدرآباد ریجن سے سید سخاوت علی, شیخ حبیب کوثر, عقیل احمد,پرویز احمد شیخ, محمد یاسین شیخ,احمد نواز, حسین امام قادری, ظفر وحید راجپوت, سید محمد ندیم, شاہد ولی, ساجد لطیف خانزادہ, جہانگیر علی,شاہدہ مجیب, مصباح راحین, بشری عارف,میرپورخاص سے سلیم اقبال اور کراچی سے وسیم خان نے شرکت کی.سندھ بھر کے دوروں اور ملاقاتوں کے بعد تمام ریجنز کے لیئے 3 سے 7 ممبران پر مشتمل ورکنگ کمیٹیز کا اعلان کیا جائے گا.مذکورہ کمیٹیز کو یکجا کرنے کی غرض اور مسائل کو تیزی سے حل کرانے کی غرض سے مرکزی کمیٹی کی بھی تشکیل کی جائے گا.اجلاس میں ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کو 23 سال گزر جانے کے بعد بھی 17 سے 18 گریڈ میں ترقی نہ ملنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پر حکومت سندھ سے 18 گریڈ کی خالی پوسٹوں پر فی الفور ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے کا مطالبہ کیا گیا اور چونکہ 18 گریڈ میں ٹاپ آف دی لسٹ سینیئر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن ریٹائرمینٹ کے قریب ہیں اس لیئے 19 گریڈ کی خالی پوسٹ پر بھی اعلی عملداروں سے مسئلوں کے حل کا مطالبہ کیا گیا.
اس موقع پر سید سخاوت علی, عقیل احمد,خرم رفیع صدیقی, پرویز احمد شیخ, سلیم اقبال, احمد نواز,سید محمد ندیم اور دیگر نے مختلف کمیٹیز کی جانب سے گزشتہ سالوں میں کیئے جارہے کاموں کی تفصیلات سننے کے بعد ان تمام اشخاص کا خیرمقدم کیا کہ جو ڈی پی ایز کاز کے لیئے مثبت کارہائے سرانجام دے چکے یا دے رہے ہیں.انکا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پروموشن درکار ہیں خواہ وہ کسی کی بھی کاوشوں سے میسر آئیں تاہم یکجا ہوکر کام کرنے سے ہم زیادہ موئثر ثابت ہوسکتے ہیں اور سازشوں کا بھی بھرپور مقابلہ کیا جاسکتا ہے.انہوں نے ان تمام عناصر کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہمارے کاز کو نقصان پنہچانے کی پالیسی کو ترک کریں اور ہماری مدد نہیں کرسکتے تو رکاوٹیں بھی نہ ڈالیں.آخر میں میزبان خرم رفیع صدیقی نے سب کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کے تحائف کے ساتھ رخصت کیا.وفد بعد ازاں ظفریارخان کی قیادت میں سکھر روانہ ہوگیا