کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد عارف حفیظ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان حکومت اور سندھ حگومت کی ہدایت کے مطابق عالمی سطح پر پھیلنے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات سے متعلق ہدایت کی روشنی میں پاکستان ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ اور میرپورخاص میں ہونے والی آٹھویں سندھ سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
اس موقع پر سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد نے کہا کہ ہماری طرف سے چیمپیئن شپ منعقد کروانے کی تیاریاں مکمل تھیں لیکن کرونا وائرس کے باعث یہ چیمپیئن شپ کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات سازگار ہوتے ہی سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے مشورے سے دوبارہ چیمپیئن شپ منعقد کروانے کا اعلان کیا جائےگا۔
پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمد نے کہا کہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ حکومت کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا خاص طور پر نیشنل سیپاک ٹاکرا کوچنگ اینڈ ریفری کورس جس میں انٹرنیشنل سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل عبد الحلیم کادر نے خصوصی طور پر شرکت کرنا تھی ۔