قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ،خیبرپختونخوا کے دو کھلاڑیوں نے میڈلز جیت لئے

 

ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا سکواش اکیڈمی کے دو کھلاڑیوں محمد عمیر اور ہریرہ خان نے قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2022 میں   پاکستان کیلئے چاندی کے تمغے جیت لئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے ڈی جی خالد خان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کے پی اور دی بینک آف خیبر کو بھی اپ دونوں پر فخر ہے’ منصفانہ سلیکشن اور پروفیشنل کوچز کی محنت رنگ لا رہی ہے۔ جون 2021 میں دی بینک آف خیبر کے تعاون سے مزید تربیت کے لئی کھلاڑی منتخب کئے تھے اور اب وہ بین الاقوامی سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پاکستان کا نام فخر سے بلند کر رہے ہیں۔ محمد عمیر اور ہریرہ خان نے کہا ہے کہ   ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

error: Content is protected !!