لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل،امورنوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے سکواش کے لیجنڈ کھلاڑی اعظم خان کے کرونا سے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے،لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اعظم خان کی سکواش کے فروغ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطاء کرے اور لواحقین کو صبر دے، اعظم خان اور ان کے خاندان نے سکواش کے کھیل میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں،اعظم خان دنیائے سکواش کا روشن ستارہ تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے 1959 سے 1962 تک برٹش اوپن جیت کرعالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔اللہ تعالی مرحوم اعظم خان کوجنت میں جگہ عطاء کرے اور لواحقین کو صبر وجمیل دے۔
ادھر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سکواش کی دنیا کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کی کرونا وائرس کی وجہ سے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی پیغام میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ اعظم خان کی سکواش میں پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے چار بار برٹش اوپن کا ٹائٹیل اپنے نام کیا،اللہ تعالیٰ اعظم خان کو جنت الفردوس میں جگہ دے او ر لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء کرے (آمین)۔