ورلڈ میٹ گیمز میں کبڈی بھی شامل

ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن کی کوششیں رنگ لے آئیں۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں رنگا رنگ پانچواں ایتھنو کلچر فیسٹول جاری ہے، ایونٹ میں شامل تیس ممالک اپنیعلاقائی و روایتی کھیل پیش کیا۔پاکستان بھی اس ایونٹ میں شریک ہوا، قومی دستے کی قیادت صدر ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان نواب فرقان خان نے کی، ایونٹ کے پہلے روز پاکستان کیجانب سے کبڈی کا نمائشی میچ کھیلا گیا، پاکستان اے اور پاکستان بی کے درمیان میچ سب کو خوب بھایا۔ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور منتظمین نے ستمبر میں ہونے والے ورلڈ میٹ گیمز میں کبڈی کو بھی شامل کرلیا۔

error: Content is protected !!