راشد خان نے پی ایس ایل فائنل میں کھیلنے کی تردید کردی

افغان اسپنر راشد خان نے پاکستان سُپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان آمد کی تردید کردی۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں پی ایس ایل کا فائنل نہیں کھیل سکوں گا کیونکہ نیشنل ڈیوٹی میری پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس سے قبل بی بی سی صحافی ایمل پاسرلی نے راشد خان کے پاکستان آنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ راشد خان کل پاکستان کی معروف ٹی ٹوئنٹی لیگ کا فائنل کھیلیں گے۔‘

انہوں نے فیس بُک پر جاری پوسٹ میں کہا تھا کہ راشد خان اس وقت بنگلہ دیش میں افغانستان کی قومی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔

صحافی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ قومی ٹیم کے ساتھ آفیشلز اور خود راشد خان کا کہنا ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں، راشد قومی ٹیم کے ساتھ ہی ہوں گے۔

یاد رہے کہ ذرائع کا بتانا تھا کہ 27 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ کے لیے راشد خان دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 8 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport