یوکرین کے انڈر 21 انٹرنیشنل فٹبالر آندری کرووچک جو بطور مہاجر برطانیہ پہنچ چکے ہیں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے ساتھ اپنی ٹریننگ شروع کردینگے آندری جو روس کے کلب تارپیڈو ماسکو کی جانب سے پروفیشنل فٹبال کھیلتے ہیں نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد اس کلب سے معاہدہ ختم کردیا تھا جس کے بعد وہ برطانیہ چلے گئے تھے جہاں اب ان کے بارے میں خبر ہے کہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ ٹریننگ کرینگے، ادھر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی اعلان کیا ہے کہ یوکرین اور روس میں کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی فوری طور پر اپنے معاہدے ختم کرکے کسی بھی کلب کے ساتھ معاہدے کرسکتے ہیں۔